نمایاں ترین

4/13/2017 12:00:00 AM

کانگریس بابا صاحب کی تحریک مساوات کو لے کر آگے بڑھے گی




انڈین نیشنل کانگریس ہندوستان میں مساوات پرمبنی سوسائٹی کی تشکیل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ کانگریس جبر پر مبنی ان تمام روایات کوختم کرنا چاہتی ہے جس نے ملک کےعوام کو صدیوں سے کرب و الم میں مبتلا رکھا ہے۔ گزشتہ 60 سالوں سے انڈین نیشنل کانگریس اس سلسلے میں خاطرخواہ اقدام کرتی رہی ہے اوراس بات کو یقینی بناتی رہی ہے کہ ملک کے اندر کسی پر ظلم و زیادتی نہ ہواورسب لوگ مل جل کرترقی وخوشحالی کی راہ پر آگے بڑھیں۔

بدقسمتی سے برابری کے مواقع اوربرابری کا درجہ ہمارے سماج میں ہرکسی کوحاصل نہیں رہاہے۔ اس کی سب سےبڑی وجہ تو یہ رہی ہے کہ ہمارے یہاں سماج میں اونچ نیچ کی بیماری ہے اور اس کے ساتھ ہی اس کے لئے وہ سیاسی پارٹیاں بھی ذمہ دار ہیں جواس اونچ نیچ کی روایت کو آگے بڑھاتی رہی ہیں اوراسے ختم کرنے کی کبھی کوشش نہیں کرتیں۔ اس برا ئی کو ختم کرنے کے لئے اورسماج کے ہرفرد کے ساتھ انصاف کو یقنینی بنانےاورانھیں برابری کا موقع دینے کے لئے ہمیں مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ حاشیہ پرکھڑے لوگوں کوسماج کےاہم دھارے میں شامل کرنا کانگریس کی جدوجہد کا حصہ رہا ہے۔

ہرچند کہ کانگریس سماج میں مساوات کو یقینی بنانے کےلئےتمام اقدامات کرتی رہی ہے اوربابا صاحب امبیڈکرکی 126 ویں سالگرہ کے موقع پرخصوصی طورپردرج فہرست ذات محکمہ اورآل انڈیا کانگریس کمیٹی نے''مساوات کی جستجو'' کے نام سے ایک اہم تحریک کا آغاز کیا ہے۔ اس تحریک کے تحت درج فہرست ذات اوردرج فہرست قبائل کی ترقی کے تعلق سے اعدادو شمارجمع کئے جائیں گے، ایسا کرکے کانگریس با با صاحب کے مساوات پر مبنی سماج کے سپنوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔

''مساوات کی جستجو'' نامی اس تحریک کے بارے میں مزید جانکاری کے لئے اس ویب سائٹ پرجائیں:
www.questforequity.org


 
انڈین نیشنل کانگریس، 24، اکبر روڈ، نئی دہلی – 110011، انڈیا، ٹیلیفون: 23019080-11-91 | فیکس: 23017047-11-91 | ای میل: connect@inc.in © 2012-2013 کل ہند کانگریس کمیٹی۔ جملہ حقوق محفوظ ۔ شرائط و ضوابط | رازداری پالیسی